حکومت نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 458 روپے فی لیٹر کر دی – Pakistan

حکومت نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 458 روپے فی لیٹر کر دی – Pakistan

وزیر خزانہ محمداورنگزیب اور وفاقی وزیرعلی پرویزملک اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق میڈیا کو اہم بریفنگ دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اوراتحادیوں کا مشکورہوں، عالمی منڈیوں میں توانائی کی قیمتوں میں بونچھال آیا ہواہے۔ اس وقت قوم کواتحادکی اشدضرورت ہے، حکومت مشکل اورذمہ دارانہ فیصلے لے رہی ہے۔

علی پرویزملک ںے کہا کہ خارجہ محاذ پر فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار اہم کردار ادا کر رہے ہیں، خام تیل اورڈیزل کی قیمت میں ریکارڈاضافہ ہوا ہے، حکومت نے کفایت شعاری کے تحت گاڑیاں گراؤنڈ کیں۔ حکومت نے کفایت شعاری کے تحت گاڑیاں گراؤنڈ کیں، حکومت عوام کو129 ارب کی سبسڈی دے چکی۔ فیصلہ کیا کہ سبسڈی سے ہٹ کرکمزورطبقات کو ریلیف دیا جائے گا۔