پرائیویٹ تعلیمی ادارے فیسوں میں سالانہ 5 سے 8 فیصد تک اضافہ کر سکتے ہیں،اسکی سخت مانیٹرنگ کی جاتی ہے، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم

پرائیویٹ تعلیمی ادارے فیسوں میں سالانہ 5 سے 8 فیصد تک اضافہ کر سکتے ہیں،اسکی سخت مانیٹرنگ کی جاتی ہے، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے فیسوں میں سالانہ 5 سے 8 فیصد تک اضافہ کر سکتے ہیں،اس کی سخت مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔جمعرات کو انجم عقیل خان کے علاقہ دارالحکومت اسلام آباد کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں کی جانب سے بے تحاشا ٹیوشن فیسوں اور سالانہ واجبات وصول کئے جانےکے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر نے بتایا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافہ کی سخت مانیٹرنگ کی جاتی ہے

انہیں سالانہ 5 سے 8 فیصد تک اضافہ کی اجازت ہے،اس سے زیادہ فیس اضافہ کے لئے مختلف انفراسٹرکچر کی ضروریات پوری کرنی پڑتی ہیں۔پانچ پرائیویٹ سکولز کی طرف سے فیسوں میں اضافہ کی شکایت آئی، ان کو فوری نمٹایا گیا، ڈیجیٹایزیشن کی وجہ سے ردعمل فوری ہوتا ہے، والدین کی طرف سے شکایات نہیں کی جاتیں۔