سپیکر قومی اسمبلی کی فیصل حکیم کو نیوز ون اسلام آباد کا بیورو چیف تعینات ہونے پر مبارکباد

سپیکر قومی اسمبلی کی فیصل حکیم کو نیوز ون اسلام آباد کا بیورو چیف تعینات ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی فیصل حکیم کو نیوز ون اسلام آباد کا بیورو چیف تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے فیصل حکیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور صحافت کے میدان میں ان کی طویل خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے اصولوں کو برقرار رکھیں گے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ میڈیا جمہوری اقدار کے استحکام، شفافیت کے فروغ اور احتساب کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجربہ کار صحافی باشعور عوامی رائے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے فیصل حکیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ملکی میڈیا کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔