اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر گئے ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری اور چوہدری یاسین بھی تھےجبکہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا اسعد محمود موجودتھے۔