لندن۔29مارچ (اے پی پی):6 سال کے طویل وقفے کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لندن پاکستان کے ہائی کمیشن کی ایک پوسٹ کے مطابق برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر ایم فیصل نے پی کے 785 اسلام آباد کے ذریعے لندن پہنچنے والے مسافروں کا استقبال کیا۔