لاہور۔18مئی (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نےآندھی اور بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا ہے۔ 18 سے 23 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، گجرانوالہ، حافظ آباد،سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب ، منڈی بہاوالدین ، لاہور ،سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دوران آسمانی بجلی سے بچاو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں جبکہ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔