16 سے 18 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کر دیا

16 سے 18 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کر دیا

لاہور۔13اپریل (اے پی پی):16 سے 18 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، ا س حوالے سے پی ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور ،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ،حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہائوالدین ،سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، راجن پور، نورپور تھل اور ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

وزیر اعلی کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بارشوں کے دوران شہر یوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آسمانی بجلی سے بچائو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں اور کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں،کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں،سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔