یوٹیوبر رجب بٹ سمیت تین دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

یوٹیوبر رجب بٹ سمیت تین دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور۔28اپریل (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے آن لائن جوا ایپ کی غیر قانونی پروموشن کے الزام میں درج مقدمے میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت تین دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کوآئندہ سماعت پرتفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ ملزمان میں رجب بٹ ،ندیم مبارک ،ذور ذرق احمد نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا عبدالمعروف پیش ہوئے اور عدالت کو بتایاکہ ملزمان پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے،عدالت عبوری ضمانت منظور کرے ۔دوران سماعت این سی سی آئی اے کے تفتیشی نے بتایاکہ تفتیش مکمل نہیں ہے لہذا عدالت تفتیش مکمل کرنے کی مہلت دے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔