اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم، لکسمبرگ اور نیٹو میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے ہفتہ کو کارنیگی یورپ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر روزا بالفور سے ملاقات کی ۔ بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر پاکستان اور کارنیگی یورپ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔