لاہور۔21مئی (اے پی پی):سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک سے زیادہ پانی آنے کے ممکنہ خدشہ کے پیش نظر، ریسکیو ہائی الرٹ ہے، دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں میں واٹر ریسکیو ٹیمیں، لائف جیکٹس، ایمرجنسی بوٹس کیساتھ تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ دریائے چناب سے ملحقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کو فلڈ مانیٹرنگ اور فیلڈ سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر دریائے چناب کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کررہا ہے۔