اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ پیرزادہ سید عمران احمد شاہ کی رہائش پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ گورنر نے سوگوار خاندان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر و استقامت عطا کرے۔