گورنر خیبر پختونخوا سے سابق تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا سے سابق تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات

پشاور۔ 10 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ اتوار کو گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان، ممبران قومی اسمبلی محبوب شاہ ،سلیم الرحمان اور سابق ممبر قومی اسمبلی سعیداللہ شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں بنوں سانحہ کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

ملاقات میں صوبہ کے حقوق و مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبہ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش اور گندم بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ اور ضم شدہ اضلاع کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی ۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس ، سی این جی اسٹیشنز کی بندش ، صوبہ کے حقوق اور تاجر کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کےلیے وفاق تمام شعبہ جات کے نمائندوں کا موقف سنے اور مشکلات کی داد رسی کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی اس حوالہ سے گفتگو کی گئی ہے انہوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔