گورنر خیبرپختونخوا کی پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے جنرل سیکرٹری کے اغواپر اعلی حکام سے رپورٹ طلب

گورنر خیبرپختونخوا کی پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے جنرل سیکرٹری کے اغواپر اعلی حکام سے رپورٹ طلب

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےپیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر کے اغواپر اعلی حکام سےرپورٹ طلب کر لی۔ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے واقعہ پر انتہائی غم وغصہ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لوئروزیرستان میں پارٹی کارکنوں اور عمران مخلص وزیر کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ مغوی کی بازیابی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔