پشاور۔ 16 اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ پر امن مقاصد اور اپنے دفاع کو بہترین بنانے پر توجہ دی ۔ہماری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے ۔انہوں نے پاک بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں انجینئرز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا