گورنر خیبرپختونخوا کی شادی کی تقریب میں شرکت،نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی

گورنر خیبرپختونخوا کی شادی کی تقریب میں شرکت،نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی

پشاور۔ 28 اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز پیپلز ٹریڈرز پشاور کے رہنما اشفاق احمد خلیل کے بیٹے آفاق احمد اور ان کے بھتیجے انس احمد ولد شفیق احمد کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق پیپلز پارٹی پشاور کے ڈویژنل صدر مصباح الدین ، کینٹ کے جنرل سیکرٹری اکرام ، میٹرو پولیٹن پشاور کے صدر عمر خطاب اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔گورنر نے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے پر نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی ازدواجی زندگی میں برکت و کامیابی کی دعا کی۔