پشاور۔ 22 مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی خوارج کے خلاف صوبہ بھر میں کامیاب کارروائیاں کرنے پرنےسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف صوبہ میں کامیاب کارروائیاں کیں۔ان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں متعدد کارروائیوں میں دو درجن خوارج کو ٹھکانے لگانا لائق ستائش ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے عوام اور صوبہ بڑے نقصان سے محفوظ رہا ۔گورنر نے کہا کہ ہندوستان کی سرپرستی کے حامل خوارج کے خلاف پاکستانی عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوانے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملکی استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں۔