گورنر خیبرپختونخوا کا بنوں میں 2 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسزکو خراج تحسین

گورنر خیبرپختونخوا کا بنوں میں 2 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسزکو خراج تحسین

پشاور۔ 20 اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بنوں میں آپریشن کے دوران 2 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔تر جمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے انتہائی مطلوب خوارجی رنگ لیڈر سمیت دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کےلئے سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پختہ عزم قابل تحسین ہے۔