اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سماجی شخصیت ملک سیف اللہ اترا نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گورنر کی ہدایات پر نادرا
پاسپورٹ اور دیگر وفاقی محکمہ جات کی سہولیات اور دفاتر میں اضافہ پر گورنر خیبرپختونخوا کے کردار کو سراہا۔انہوں نے گورنر کو وفاقی محکمہ جات سے متعلق مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر گورنر نے متعلقہ حکام کو حل کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔