پشاور۔ 11 مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کو سٹیٹ لائف انشورنس کے ریٹائرڈ ملازمین کے وفد سے ملاقات کی۔
گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق نمیش خان اے جی ایم کی قیادت میں ملنے والے وفد نے گورنر کو سٹیٹ لائف کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور دیگر مراعات میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کےحل میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا ۔وفد نے حوصلہ افزائی اور تعاون کی یقین دہانی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔