کوئٹہ۔ 13 مئی (اے پی پی):گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل سے بدھ کے روز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نوابزادہ خالدحسین مگسی نے گورنر ہائوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں حکومتی اتحادی سیاسی پارٹیوں کے درمیان روابط و تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر روشنی ڈالی گئی۔ دونوں رہنماں نے وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون اور افہام و تفہیم کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میرعاصم کرد گیلو، کلثوم نیاز بلوچ, میر محمد خان لہڑی اور شیخ ولید مندوخیل بھی موجود تھے۔