اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):جاز ورلڈ نے ایک غیر معمولی سنگِ میل حاصل کرتے ہوئے گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن بنچ مارک ایوارڈز 2026 میں تیسری بار تمام 15 کیٹیگریز اپنے نام کر لیں۔یہ تاریخی کامیابی جازورلڈ کے اس عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ تنوع، مساوات اور شمولیت کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے افراد، کمیونٹیز اور وسیع تر ڈیجیٹل معیشت کے لئے مساوی مواقع پیدا کرے۔
جمعرات کو جاری بیان کے مطابق گلوبل ڈی ای آئی بنچ مارک ایوارڈز کو دنیا بھر میں اداروں کی کارکردگی جانچنے کا ایک معتبر عالمی معیار سمجھا جاتا ہے جو تنوع، مساوات اور شمولیت کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔
جازورلڈ کی تمام کیٹیگریز میں کامیابی عالمی سطح پر بہترین طرز عمل کی عکاسی کرتی ہے جس میں شمولیتی قیادت، منصفانہ پالیسیاں، تنظیمی کلچر اور معاشرتی اثر شامل ہیں۔یہ کامیابی جازورلڈ کے اس کے نقطہ نظر کو نمایاں کرتی ہے جس کے تحت ڈی ای آئی کو اس کے تمام آپریشنز میں شامل کیا گیا ہے۔
متنوع خیالات کو فروغ دینے والے ورک پلیس کلچر سے لے کر منصفانہ ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور قیادت کے مواقع فراہم کرنے تک، کمپنی شمولیت کو اپنی بنیادی حکمت عملی کا حصہ بنائے ہوئے ہے۔یہ اقدامات محض کمپنی تک محدود نہیں بلکہ جازورلڈ اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے وسیع پیمانے پر رسائی اور مواقع کو فروغ دے رہا ہے۔
غیر مراعات یافتہ طبقات کو ڈیجیٹل معیشت میں شامل کر کے، کمپنی مالی شمولیت، ڈیجیٹل بااختیاری اور پاکستان میں زیادہ مساوی سماجی و معاشی نتائج کے حصول میں کردار ادا کر رہی ہے۔
جازورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے کہاکہ یہ جازورلڈ کے لئے ایک اہم لمحہ ہے، گلوبل ڈی ای آئی بنچ مارک ایوارڈز 2026 میں تیسری بار تمام 15 کیٹیگریز میں کامیابی ہمارے اس گہرے عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم ہر سطح پر شمولیت کو فروغ دیں، ہمارا یقین ہے کہ شمولیتی مواقع پیدا کرنا افراد، کمیونٹیز اور ڈیجیٹل معیشت کی مکمل صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لئے ناگزیر ہے، یہ اعزاز ہمیں مزید مؤثر خدمات کی فراہمی اور سب کے لئے بہتر زندگی کے اپنے عزم کو مزید مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا،یہ سنگ میل جازورلڈ کی ایک بامقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر پوزیشن کو مزید مستحکم کرتا ہے جہاں کاروباری کامیابی اور سماجی اثر ایک ساتھ آگے بڑھتے ہیں، کمپنی اپنی ترقی کے سفر میں تنوع، مساوات اور شمولیت کے نئے معیار قائم کرنے پر مرکوز ہے تاکہ مستقبل میں ترقی پائیدار اور سب کے لئے مساوی ہو۔