گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جدید جینیاتی ٹیکنالوجی، زرعی ترقی اور لائیو اسٹاک منصوبوں میں نمایاں پیشرفت

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جدید جینیاتی ٹیکنالوجی، زرعی ترقی اور لائیو اسٹاک منصوبوں میں نمایاں پیشرفت

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جدید جینیاتی ٹیکنالوجی، زرعی ترقی اور لائیو اسٹاک منصوبوں میں نمایاں پیشرفت کے تحت جدید ٹیکنالوجی اور کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے زرعی اور لائیو اسٹاک شعبے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

سی ای او ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈپروفیسر ڈاکٹر دانش صالحین کے مطابق ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈ 6500 ایکڑ سے زائد رقبے پر جدید زراعت اور لائیو اسٹاک منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈ رکھ غلاماں میں 2000 ایکڑ پر کام کر رہی ہے جبکہ بہاولپور میں 4500 ایکڑ کا منصوبہ مکمل کیا جا چکا ہے۔

ڈاکٹر دانش صالحین نے کہا ہے کہ آئی وی ایف ٹیکنالوجی اور جدید نسلوں کے ایمبریوز کے ذریعے عام کسانوں کو کم لاگت میں اعلیٰ نسل کے جانور فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید جینیاتی ٹیکنالوجی سے پاکستان کی دودھ اور گوشت کی صنعت تیزی سے ترقی کر سکے گی،جدید لائیو اسٹاک ماڈل سے کسان کی آمدن بڑھے گی، معیشت مضبوط ہوگی اور ملک کی ترقی میں مدد ملے گی۔ٹ

ٹیم ممبر ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈ شاہد سعیدنے کہا کہ ہم نے نومبر میں رکھ غلاماں میں روہا فارم کے نام سے اس سائٹ کو ڈویلپ کرنا شروع کیا تھا۔منصوبہ کے تحت 10 سنٹرل پیوٹ نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک سنٹرل پیوٹ پر فصل بھی تیار ہے۔شاہد سعید نے کہا کہ رکھ غلاماں میں تقریباً 1500 ایکڑ رقبہ آباد کیا جا چکا ہے جبکہ مزید 500 ایکڑ پر کام جاری ہے۔