ڈی پی او کا مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کا تفصیلی دورہ کیا

ڈی پی او کا مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کا تفصیلی دورہ کیا

بھکر۔ 24 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے ضلع بھر میں قائم مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مویشی منڈی نزد پنجاب کالج بھکر سٹی، مویشی منڈی فیکٹو و شوگر ملز دریا خان، سیل پوائنٹ ریسٹ ہاؤس گڈولہ روڈ بھکر سٹی اور سیل پوائنٹ دلکشا باغ کا وزٹ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں، چیکنگ کے عمل اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈی پی او بھکر نے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے، منڈیوں میں آنے والے شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے اور فرائض منصبی انتہائی ذمہ داری اور الرٹ انداز میں سرانجام دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد آتی ہے، لہٰذا سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو پرامن اور محفوظ ماحول میسر آ سکے