ڈیرہ مراد جمالی،ریسکیو 1122 کے اشتراک سے نرسنگ کالج میں مشترکہ کوآرڈینیشن ٹریننگ میٹنگ کا انعقاد

ڈیرہ مراد جمالی،ریسکیو 1122 کے اشتراک سے نرسنگ کالج میں مشترکہ کوآرڈینیشن ٹریننگ میٹنگ کا انعقاد

ڈیرہ مراد جمالی۔ 16 مئی (اے پی پی):نیشنل پروگرام کے تحت لیڈی ہیلتھ ورکرز کمیونٹی مڈوائفز اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے نرسنگ کالج میں مشترکہ کوآرڈینیشن ٹریننگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ٹریننگ میٹنگ کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نصیرآباد ڈاکٹر ایاز جمالی نے کی جسے پیشہ ورانہ ہم آہنگی ٹریننگ بہتر سروس ڈلیوری اور قومی صحت اہداف کے حصول کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

میٹنگ میں ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی، نیشنل پروگرام کے تنویر احمد کھوسہ نرسنگ کالج کی پرنسپل میڈم ٹینا ڈی ایم یو نثار جمالی سمیت نرسنگ کالج کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد لیڈی ہیلتھ ورکرز کمیونٹی مڈوائفز اور 1122 کے فیلڈ اسٹاف کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانا ورک پلان میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور صحت عامہ کے قومی اہداف کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنا تھا۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنے پیشہ ورانہ تجربات شیئر کیے درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کے لیے مؤثر عملی اقدامات پر اتفاق کیا۔