اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(ایس سی او) نےافتخار آباد،بھمبر، آزاد کشمیر میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز 2جی سے ہائی سپیڈ4جی میں اپگریڈ کر دیں۔4جی اپگریڈیشن سےصارفین کو ہموار کنیکٹیویٹی، تیزرفتارڈیٹا سروس اور مضبوط سگنلز دستیاب ہوں گے،ایس سی او کی جانب سے فراہم کردہ جدید 4جی سروسز سے طلبہ، کاروباری افراد اور عام صارفین مستفید ہوسکیں گے،اہل علاقہ نے4جی اپ گریڈیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی پر ایس سی او اور ڈی جی ایس سی اوکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ2جی سروس کی وجہ سے ہمیں انٹرنیٹ کے استعمال اور آن لائن کام کرنے میں شدید مشکلات پیش آتی تھیں،کم رفتارانٹرنیٹ کےباعث ہماری ڈیجیٹل سروسزبری طرح متاثر ہوتی تھیں، کام میں تاخیراور رکاوٹیں معمول کاحصہ تھیں۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتارانٹرنیٹ کی بدولت اب ہمارا آن لائن کام زیادہ موثر، ہموار اور بروقت مکمل ہو رہا ہے۔