اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق رکن صوبائی اسمبلی ذعیم قادری کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اتوار کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ڈپٹی چیئرمین نےسوگوار خاندان سے ملاقات کی اور مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نےمرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ ذعیم قادری ایک مخلص عوامی خدمت گزار شخص تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نےاہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ وہ اس مشکل وقت میں تنہا نہیں ہیں اور ان کا دکھ سب کا مشترکہ دکھ ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔