چین کی مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے چینی زبان میں مہارت بہت ضروری ہے، مریم نواز

چین کی مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے چینی زبان میں مہارت بہت ضروری ہے، مریم نواز

لاہور۔20اپریل (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی ہے۔چینی زبان اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے چینی زبان کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں تقریباً سوا ارب افراد چینی زبان بولتے ہیں۔ چین کی بے مثال ترقی دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ چین کے امن، استحکام اور عالمی ترقی میں اس کے کلیدی کردار کو سراہتے ہیں۔ وزیراعلی نے چینی عوام کو چینی زبان کے دن پر مبارکباددی اور کہا کہ عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں زبان اہم ہے۔ چین کی سیاسی، سفارتی اور معاشی اہمیت مسلمہ ہے،چینی زبان سے آگاہی ضروری ہے۔ چینی زبان پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مضبوط کرسکتی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کو چینی زبان سکھائی جاتی ہے۔چین کی مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے چینی زبان میں مہارت بہت ضروری ہے۔ زبان سیکھنے سے چینی ثقافت کو سمجھنے کے ساتھ عوام سے بہتر تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔