اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری وزیر مملکت برائے توانائی عبدالرحمان خان کانجو کی رہائش گاہ گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے دعا کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اہل خانہ کےلیے صبرِ جمیل اور استقامت کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے عبدالرحمان خان کانجو سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔