اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے محافظوں کو سلام پیش کرتی ہے جن کی جرات اور وفاداری پاکستان کی طاقت ہے۔
اتوار کو ایکس پر پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے رکھوالے معرکہ حق کے جانباز سپوت، اپنی بہادری، قربانی اور غیر متزلزل عزم سے قوم کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمارے جوان ہر لمحہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں،پوری قوم اپنےمحافظوں کو سلام پیش کرتی ہے جن کی جرات اور وفاداری پاکستان کی طاقت ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، ان شاء اللہ، پاکستان زندہ باد۔