لاہور۔18اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے،تاہم مری اورگلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال میں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال ، لاہور، شیخوپورہ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، نورپور تھل، فیصل آباداورجھنگ میں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ہوئی ۔
گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23اور زیادہ سے زیادہ 35 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 36فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 77فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 62،سی ای آر پی آفس 75،برکی روڈ102،عسکری ٹین39، فیز فائیو ڈی ایچ اے 64،علامہ اقبال ٹاون 62 اورکنٹونمنٹ میں 37ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔