پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور۔25مئی (اے پی پی):پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) اور دیگر محکموں کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن، انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سروے انسپکٹر کی 5 اسامیوں کے لیے 5 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ملتان ڈویژن میں انویسٹیگیشن آفیسر کی 12 اسامیوں کے لیے 12 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ۔. ڈی جی خان ڈویژن میں انویسٹیگیشن آفیسر کی 10 اسامیوں کے لیے 10 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔ سرگودھا ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی 8 اسامیوں کے لیے 8 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ ڈی جی خان ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی 9 اسامیوں کے لیے 9 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔