پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 83 خوشاب میں ضمنی انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی بدھ کو بھی جمع کروائے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 83 خوشاب میں ضمنی انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی بدھ کو بھی جمع کروائے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 83 خوشاب میں ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی بدھ کو بھی جمع کروائے جاسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 30 اپریل کو آویزاں کی جائے گی،اس حلقہ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 مئی تک ہوگی۔ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 11 مئی تک دائر کی جاسکیں گی جن کی اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 14 مئی تک ہوں گے۔نظرثانی شدہ فہرست 15 مئی کو جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی 18 مئی تک واپس لئے جاسکیں گے۔انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 19 مئی کو ہوگی جبکہ پولنگ 7 جون کو ہوگی۔یہ نشست سابق رکن علی حسین خان کی وفات کے بعد خالی ہوئی ہے۔