پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی پر مبنی مشترکہ فوجی مشق ’تھنڈر II‘ خیبر پختونخوا کے علاقے چراٹ میں کامیابی سے مکمل ،آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ہفتوں پر محیط اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت، طریقہ کار اور آپریشنل تکنیک کو مزید بہتر بنانا اور دونوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔