پاک بحریہ کی اعزازی تقریب، نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افسران اور اہلکاروں کو مختلف عسکری اعزازات سے نوازا گیا

پاک بحریہ کی اعزازی تقریب، نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افسران اور اہلکاروں کو مختلف عسکری اعزازات سے نوازا گیا

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):پاک بحریہ میں فرائض کی انجام دہی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے18 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری)اور 11 افسران کو تمغۂ امتیاز،تمغۂ خدمت (ملٹری) درجہ اول کے 33، تمغۂ خدمت (ملٹری) درجہ دوئم کے 82 اور تمغۂ خدمت (ملٹری) درجہ سوم کے 69 اعزازات (ملٹری)اور51لیٹرز آف کمنڈیشن عطا کئے گئے ہیں۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کی اعزازی تقریب 2026 بحریہ آڈیٹوریم، کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف تھے۔

انہوں نے فرائض کی انجام دہی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کو مختلف عسکری اعزازات سے نوازا۔پاک بحریہ کے 18 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) جبکہ 11 افسران کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغۂ خدمت (ملٹری) درجہ اول کے 33، تمغہ خدمت (ملٹری) درجہ دوئم کے 82 اور تمغۂ خدمت (ملٹری) درجہ سوم کے 69 اعزازات دیئے گئے۔مزید برآں چیف آف دی نیول سٹاف کی جانب سے 51 افسران، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور نیوی کے سویلین اہلکاروں کو لیٹرز آف کمنڈیشن بھی عطا کئے گئے۔تقریب میں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ سینئر افسران کی بڑی تعداد سمیت اعزازات حاصل کرنے والے اہلکاروں کے اہلِخانہ نے بھی شرکت کی۔