پاکستان میں عیدالضحیٰ کب ہوگی تاریخ سامنے آگئی – Pakistan

پاکستان میں عیدالضحیٰ کب ہوگی تاریخ سامنے آگئی – Pakistan

پاکستان کے خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی ادارے ’اسپارکو‘ کے فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کے آغاز کے لیے اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

’اسپارکو‘ کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کا نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا، اسی روز غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جو چاند کی رویت کے لیے ایک اہم فلکیاتی اشارہ سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر موسم صاف ہو اور افق کے قریب حدِ نگاہ بہتر ہو تو 17 مئی کی شام ذوالحج کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔ تاہم حتمی فیصلہ پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں اور مصدقہ مشاہدات کی بنیاد پر اسلامی مہینوں کے آغاز کا اعلان کرتی ہے، جس کے مطابق حتمی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے۔