پاکستان میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین اب جاز کی 5Gسروس استعمال کر سکتے ہیں،خالد شہزاد

پاکستان میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین اب جاز کی 5Gسروس استعمال کر سکتے ہیں،خالد شہزاد

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):پاکستان میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین اب جاز کی 5Gسروس استعمال کر سکتے ہیں۔وہ صارفین جن کے آئی فون سپورٹڈ ہیں اور جنہوں نے اپنے فون کو تازہ ترین iOS ورژن پر اپ ڈیٹ کر رکھا ہے، موجودہ کوریج والے علاقوں میں جاز 5G استعمال کر سکتے ہیں۔ جاز ملک بھر میں اس نئی نسل کی کنیکٹیویٹی کو مرحلہ وار متعارف کروا رہا ہے۔منگل کو جاری بیان کے مطابق جازکے مطابق بڑے شہروں میں تقریباً 180 پائلٹ 5G سائٹس پہلے ہی فعال ہو چکی ہیں اور توسیع کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ جاز اپنے نیٹ ورک کو ڈیوائسز کی دستیابی، ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی پختگی اور صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق وسعت دے رہا ہے، اور توقع ہے کہ وقت کے ساتھ کوریج میں بتدریج اضافہ ہوتا رہے گا۔

یہ پیش رفت جاز ورلڈ کے ایک ڈیجیٹل سروس کمپنی میں ارتقا کا ایک اور اہم مرحلہ سمجھی جا رہی ہے، جہاں جدید کنیکٹیویٹی وسیع تر صارف تجربے کی بنیاد بنتی جا رہی ہے۔ فن ٹیک، تفریح، گیمنگ، کلاؤڈ اور انٹرپرائز سلوشن، ڈیجیٹل سیلف کیئر، انشور ٹیک اور ہیلتھ ٹیک سمیت ایک مربوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے ذریعے جاز ورلڈ صارفین کو بہتر ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد “سب کے لئے بہتر زندگی” کے مشن کو ممکن بنانا ہے۔جاز ورلڈ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسرخالد شہزادنے کہاکہ آئی فونز پر جاز5G کی دستیابی پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں مسلسل بہتری اور نیکسٹ جنریشن کنیکٹیویٹی کے لیے بڑھتی ہوئی تیاری کی عکاس ہے۔

جیسے جیسے نیٹ ورکس، ڈیوائسز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ایک ساتھ ترقی کر رہے ہیں، ہماری توجہ قابلِ اعتماد اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کنیکٹیویٹی فراہم کرنے پر مرکوز ہے تاکہ صارفین کو مزید بہتر ڈیجیٹل تجربات میسر آ سکیں۔حالیہ اسپیکٹرم نیلامی کے بعد جاز نے اپنے اسپیکٹرم پورٹ فولیو کو مزید مضبوط بنایا ہے، جس میں 700 میگا ہرٹز، 2300 میگا ہرٹز، 2600 میگا ہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز جیسے تمام نئے بینڈز شامل ہیں۔ اس حکمتِ عملی کا مقصد وسیع کوریج اور زیادہ گنجائش والی جدید خدمات کی فراہمی ہے،

جس سے پاکستان میں 4G اور 5G نیٹ ورکس کی ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔جاز کے وہ صارفین جو سپورٹڈ آئی فون استعمال کرتے ہیں، تازہ ترین آئی او ایس اپ ڈیٹ کرنے اور کوریج والے علاقوں میں اپنے فون کی سیٹنگز میں 5G فعال کر کے اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کمپنی اپنی 5G سے ہم آہنگ ڈیوائسز کی فہرست کو بھی وسعت دے رہی ہے، اور حال ہی میں سام سنگ گلیکسی سیریز سمیت متعدد ڈیوائسز کو جاز 5G نیٹ ورک کے ساتھ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔