وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات و تعاون کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے راستے کو فروغ دے رہا ہے