پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے سینئر مشیر برائے نظم و ضبط نصیر میمن نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کے معاملہ کو مؤثر طریقہ سے بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے تاکہ بھارتی آبی جارحیت اور معاہدہ کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ وسیع تر عالمی حمایت بھی حاصل کی جا سکے۔