پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ماؤں کا دن اتوار کو منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ماؤں کا دن اتوار کو منایا گیا

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ماؤں کا دن اتوار 10 مئی کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ماں جیسی ہستی کو خراج تحسین پیش کر نا ہے جو جو خلوص، شفقت، پیار اور صبر سے سرشار رشتہ ہے۔

یوم مادر ،ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت اور ماں کے لیے احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے منایا جاتا ہے ۔

پاکستان سمیت اکثر ممالک ماؤں کا عالمی دن مئی کے دوسرے اتوار کو مناتے ہیں مگر بعض ممالک میں یہ دن جنوری، مارچ، نومبر یا اکتوبر میں منا یا جاتا ہے۔ مئوں کے والمی دن کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری، نجی اور سماجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا تاکہ ماں جیسے مقدس رشتہ کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔