پاکستانی عوام کی دنیا میں امن و استحکام کےلئےبہترین سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی کی بھرپور ستائش

پاکستانی عوام کی دنیا میں امن و استحکام کےلئےبہترین سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی کی بھرپور ستائش

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):پاکستان کے عوام نےدنیا میں امن و استحکام کےلئےبہترین سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی کی بھرپور ستائش کی ہے اورسیاسی و عسکری قیادت کی مدبرانہ،دور اندیش سوچ اور بہترین حکمت عملی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کراچی، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ ، لاہور اور آزاد کشمیر کے عوام نے پاکستانی قیادت کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

شہریوں نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہترین ملٹری ڈپلومیسی سے پاکستان کے وقار میں مزید اضافہ کیا ہے۔دنیا میں امن و امان کے لئے کردار ادا کرنے پر پاکستانی قیادت کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کی بہترین اور طاقتور فوج ہے،بھارت نے پاکستان کے لئے برا سوچا ،آج وہ خود دنیا میں تنہا ہو چکا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے بطور ثالث اہم کردار ادا کر کے دنیا میں اپنی قیادت کا لوہا منوایا ہے ،پاکستان نے دنیا کو بحران سے نکالنے کے لئے جو قائدانہ کردار اداکیا وہ قابل ستائش ہے،ساری دنیا ایران ،امریکا جنگ بندی میں پاکستان کی شاندار حکمت عملی کو سراہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے دنیا کو ممکنہ تباہ کن جنگ سے بچانے میں اہم کردار کیا۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہائی دانشمندی سے دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز تک پہنچا کر دنیا کو سانحہ سے بچالیا، دنیا کو بحران کا شکار کرنے والی جنگ کے خاتمے کے لئے بطور ثالث پاکستان کے کردار پر فخر ہے ،ایران اور امریکا میں طویل کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہواہے۔