ووٹر کی عمر کے حوالے سے ابھی تک حکومتی سطح پر کسی بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

ووٹر کی عمر کے حوالے سے ابھی تک حکومتی سطح پر کسی بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ووٹر کی عمر کے حوالے سے ابھی تک حکومتی سطح پر کسی بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے جذبات اور ان کا سسٹم کے اندر کردار رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا آزاد ہونا چاہئے مگر مادر پدر آزادی نہیں ہونی چاہئے ، ایک ڈرگ ڈیلر گرفتار ہوئی اور تمام چینلز اس کی کیٹ واک دکھا رہے ہیں ،سوشل مِیڈیا پر بھی ایسی ہی صورتحال ہے جو نوجوانوں کے ذہن کو منتشر کر رہی ہے۔