اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اعجاز خان جاکھرانی کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے اس خبر کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔