باکو۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے آذربائیجان کے وزیرِ توانائی پرویز شاہبازوف سے ملاقات کی۔ ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق ورلڈ اربن فورم (ڈبلیو یو ایف 13 ) کے 13ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں توانائی کے شعبے میں تعاون، موسمیاتی مزاحمت، پائیدار ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع شامل ہیں۔