وفاقی وزیر داخلہ کی لکی مروت میں دھماکے کی مذمت، شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار

وفاقی وزیر داخلہ کی لکی مروت میں دھماکے کی مذمت، شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں تھانہ نورنگ کے قریب دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے 2 ٹریفک اہلکاروں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

دہشتگردی کے عفریت کا سر کچلنے کے لیے پوری قوم یکجان ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ہر طبقے نے قربانیاں دی ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔