وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ’’تیمور‘‘کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک بحریہ کو مبارکباد

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ’’تیمور‘‘کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک بحریہ کو مبارکباد

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان نیوی کی جانب سے ’’تیمور‘‘ ایئر لانچڈ کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ اس اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان نیوی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کا ایک شاندار کارنامہ ہے جو دفاعی میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ یہ کامیاب تجربہ ملکی دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان نیوی اپنی سمندری حدود کے تحفظ کے لئے پوری طرح پرعزم اور تیار ہے۔ انہوں نے میزائل کی تیاری اور کامیاب لانچنگ میں حصہ لینے والی تمام ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔