اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں محسن نقوی نے کامران ٹیسوری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لئے صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔