اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر خوشحال گڑھ چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہری لیاقت کو سلام عقیدت پیش کیا ہے۔
پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم لیاقت نے شجاعت کی اعلی مثال قائم کی۔شہری لیاقت نے جان دے کر خوارجیوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
شہری لیاقت نے خود قربانی دے کر کئی زندگیوں کو بچایا۔انہوں نے کہا کہ شہید شہری لیاقت قوم کا ہیرو ہےشہری لیاقت کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔شہید لیاقت جیسے بہادر شہری پاکستان کی شان ہیں۔