وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس میں چینی وفد کے ساتھ لائیو اسٹاک کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ، بھینسوں کے ایمبریو کی برآمد، جینیاتی وسائل کی ترقی اور پاکستان کی اعلیٰ معیار کی دودھ دینے والی نسلوں کو عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔