اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نےکوئٹہ واقعے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔اتوار کووزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کوئٹہ واقعے پرقیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم اورمتاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
خالد حسین مگسی نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے پوری قوم متحد ہے۔