وفاقی وزیر برائے ریلوے سے ڈی جی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی ملاقات، باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر برائے ریلوے سے ڈی جی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی ملاقات، باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے ڈی جی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC) میجر جنرل (ر) علی فرحان نے وزارتِ ریلوے میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان ریلوے میں جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل رابطہ کاری، کمیونیکیشن سسٹمز کی بہتری اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت ریلوے کے میڈیا آفس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے ادارہ جاتی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس موقع پر ڈی جی این ٹی سی میجر جنرل (ر) علی فرحان نے پاکستان ریلوے کے ساتھ ہر ممکن تکنیکی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں جانب سے مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔